29 جولائی 2012 - 19:30

لاہور… لوڈشيڈنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں ميں احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے? ايبٹ آباد ميں مظاہرين نے واپڈا کے دفتر کو آگ لگادي?موسم گرما ميں 15 گھنٹے کا روزہ اور واپڈا کے وعدے، اور پھر وعدہ خلافيوں نے عوام کو مجبور کرديا ہے کہ وہ روزے کي حالت ميں عبادات کے بجائے احتجاج کريں.

ابنا: ايبٹ آباد کے علاقے حويلياں ميں تاجروں نے لوڈشيڈنگ کے خلاف مظاہرہ کيا جس کے باعث شاہراہ قراقر م ،ايوب پل،دوراہا اورسلطان پورکے قريب ٹريفک معطل ہوگئي مشتعل مظاہرين نے سلطان پور ميں واپڈا کے دفتر ميں توڑ پھوڑ کے بعد آگ بھي لگادي منڈي بہاو?الدين کے علاقے مانگٹ ميں غير اعلانيہ لوڈشيڈنگ کيخلاف مظاہرين نے خوب ہنگامہ آرائي کي سڑکوں کو ٹريفک کے لئے بند کرکے ٹائر جلائے ڈنڈا بردار مظاہرين کے پتھراو سے کئي گاڑيوں کو شديد نقصان بھي پہنچا ملتان ميں بجلي کي غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ کے خلاف تاجروں اور شہريوں نے مظاہرہ کيا اس دوران مشتعل مظاہرين نے گلگشت سب ڈويژن کا گھيراو کرنے کي کوشش کي جس پر پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپ سے کئي افراد زخمي ہوگئے کوہاٹ ميں پنڈي روڈ گرڈ اسٹيشن کے قريب شہريوں نے لوڈشيڈنگ کے خلاف ڈندے اٹھا کر احتجاج کيا انہوں نے واپڈا حکام کے خلاف شديد نعرے بھي لگائے چارسدہ ميں غير اعلانيہ لوڈشيڈنگ کيخلاف تورنگ زئي اور شبقدر سميت مختلف علاقوں ميں شہريوں کا احتجاج جاري ہے مظاہرين نے دھرنا دے کر پشاور چارسدہ موٹروے دريائے کابل کے مقام پر بندکرديا ہے اس کے علاوہ خيبرپختون خوا ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے ديگر علاقوں ميں بھي لوڈشيڈنگ کے ستائے عوام نے احتجاج مظاہرے کئے?بعض علاقوں ميں تو سحر و افطار کے اوقات بھي اندھيرا چھايا رہتا ہے? ماہ صيام کے دوران لوڈشيڈنگ ميں کمي کے دعوو?ں اور عودوں کے باجود شہروں ميں کم از کم 10 سے 12 جبکہ ديہات ميں 16 سے 18 گھنٹے کي لوڈشيڈنگ کي جارہي ہے.

.......

/169